ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / یمنی باغیوں کا باب المندب بندرگاہ پر تیل بردار جہاز پر حملہ

یمنی باغیوں کا باب المندب بندرگاہ پر تیل بردار جہاز پر حملہ

Fri, 02 Jun 2017 18:10:03  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،یکم جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن سے العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ کل بدھ کو ایران نواز حوثی باغیوں اور سابق مں حرف صدر علی صالح کی وفادار ملیشیا نے باب المندب بندرگاہ پر ایک تیل بردار بحری جہاز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔یمن کے عسکری ذریعے نے بتایا کہ باغیوں نے جزائر مارشل کے ایم ٹی موسکی بحری جہاز پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاز پر 70ہزار ٹن تیل اور دیگر سامان لادا گیا تھا۔
 


Share: